سندھ حکومت نے یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم واپس لے لیا
فائل فوٹوسندھ حکومت نے یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم واپس لے لیا۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ یو سیز سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا۔ ابھی لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 13 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں آگے کا لائحہ عمل طے ہوگا۔
واضح رہے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں 11 یوسیز کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ سیل کیے جانے والے علاقوں میں گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، صفورا، ڈالمیا، منظور کالونی، ملیر، جیکب لائن اور مختلف علاقے شامل تھے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔